میرے بارے میں

محمد سعد ارسلان صادق کو اُن کے دوست احباب اور ساتھی ارسلان کےنام سے جانتے ہیں۔ ارسلان ایک کامیاب انٹرپرینیور ہیں اور بڑی کامیابی سے اپنا کاروبار چلا رہے ہیں۔ وہ پاکستان کی بہترین آئی ٹی کمپنیوں میں سے ایک ”گلوبل ہوسٹنگ سروس“ کے بانی اور سی ای او ہیں۔ ارسلان ٹوئٹر اور فیس بک پر بھی کافی فعال ہے۔ اس کے علاوہ وہ اپنی ویب سائٹ پر بھی بلاگز لکھتے ہیں۔

اپنے شعبے میں کامیاب ارسلان کی زندگی ہمیشہ ایسے ہی نہ تھی۔ اُن کی زندگی میں پہلی تبدیلی اس وقت آئی جب 2 برس کی عمر میں اُن کے والد وفات پا گئے اور3 برس کی عمر میں تایا وفات پا گئے۔اس کے بعد ارسلان اپنی والدہ ، چھوٹےتایا اور دادا کے ساتھ رہنے لگے۔ 10 سال کی عمر میں اُن کی والدہ کی دوسری شادی کرا دی گئی تو اُن کےدادا ، چھوٹےتایا اور بڑی تائی نے انہیں اپنے ساتھ ہی رکھنے کا فیصلہ کیا۔اس گھر میں ارسلان کےعلاوہ کوئی دوسرا بچہ نہیں تھا۔ دو سال بعد اُن کے چھوٹےتایا اور دادا بھی وفات پاگئے اور وہ اپنی تائی کے ساتھ رہنے لگے۔ارسلان نے 14 برس کی عمر میں میٹرک کا امتحان پاس کیا اور 16 برس کی عمر میں وہ کمپیوٹر سائنس پڑھ رہے تھے۔اسی سال اُن کی تائی بھی وفات پا گئیں اور وہ دنیا میں اکیلے رہ گئے۔اس حادثے کے باوجود بھی ارسلان نے حالات سے ہار نہیں مانی۔انہوں نے مشکل حالات میں بھی اپنا سفر جاری رکھا۔ ارسلان نے سوشل میڈیا پر کئی فورمز اور گروپس کو بطور ممبر جوائن کیا۔ دن رات محنت کی اور جلد ہی کئی فورمز اور گروپس کے ایڈمنسٹریٹر بن گئے۔اس کے بعد انہوں نے اپنے فورم بھی بنائے اور ساتھ ہی کئی سوشل میڈیا ٹیمز کی رہنمائی کرنے لگے۔ارسلان ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ آف پاکستان کے سوشل میڈیا ہیڈ ہیں، اس کے علاوہ یوتھ فورم فار کشمیر، یوتھ ایسوسی ایشن آف پاکستان اور ای بلڈ کے سوشل میڈیا ایڈوائزر ہیں۔ ارسلان پاکستانی کے ایک سو سے زائد تنظیمات پاکستان یوتھ ایکٹوزم کے الائنس لیڈر بھی ہیں

انہی تجربات کی روشنی میں انہوں نے گلوبل ہوسٹنگ سروس قائم کی اور آج وہ امریکا، یورپ، کینیڈا، برطانیہ، ترکی، ہانگ کانگ، پاکستان اور انڈیا میں سرورز چلا رہے ہیں۔گلوبل ہوسٹنگ سروس ساری دنیا میں صارفین کو ڈومین رجسٹریشن، ڈومین ری سیلرز، ڈیڈیکیٹڈ سرورز، وی پی ایس، ہوسٹنگ ری سیلرز، شیئرڈ ہوسٹنگ، ایس ای او اہوسٹنگ، ویب ڈویلپمنٹ، سوفٹ وئیر ڈویلپمنٹ، ایس ایم ایس / ای میل اور سوشل میڈیا مارکیٹنگ سروسز فراہم کر رہی ہے۔
گلوبل ہوسٹنگ سروسز.pk رجسٹری کی Gold Channel Partner ہے اور سب سے زیادہ .pk بیچنے والی کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ گلوبل ہوسٹنگ سروسز نے پچھلے ۳ سال میں ۳ کڑوڑ سے زائد کے .pk ڈومین فروخت کر چکی ہے۔

ارسلان IT Paksitan گروپ کے ہیڈ ہیں جو پاکستان میں آئی ٹی کا سب سے بڑا گروپ ہے۔ اس گروپ کے ممبران کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ ہے۔ارسلان پاکستانی بلاگرز گروپس کے بھی ہیڈ ہیں، جس کے ممبران کی تعداد 48 ہزار کے قریب ہے۔
ٹوئٹر پر ارسلان کے فالورز کی تعداد ایک ملین سے زیادہ ہے(انکا پاکستان میں رینک36 واں ہے )۔اُن کی سوشل میڈیا پوسٹس اور ٹوئٹس اکثر دوسرے میڈیا اکاؤنٹس ، نیوز چینلز، بلاگز اور ویب سائٹس پر میشن کیےجاتے ہیں۔ پاکستان اور اسلام کے حوالے سے پیجیز پر کام کرنے والی سوشل میڈیا ٹیمز کے ساتھ بھی وہ بطور سوشل میڈیا ہیڈ کام کرتے ہیں۔

ارسلان پاکستان کی تمام نوجوان تنظیمات کے اتحاد پاکستان یوتھ ایکٹیوزم کے الائنس لیڈر ہیں ۔ اس کے علاوہ کشمیر کیلئے کام کرنے والی تمام تنظیمات کے اتحاد کشمیر یوتھ الائنس کے چیئرمین بھی ہیں۔

ارسلان کا کہنا ہے کہ چاہے کتنے ہی لوگ اُنہیں چھوڑ جائیں، چاہے کتنے ہی دوست اُن کا ساتھ چھوڑ دیں، جب بھی اُن کا دل دکھا، وہ محنت کرنے لگے، سیکھنے لگے اور زندگی میں آگے بڑھنے لگے۔ ارسلان کا کہنا ہے کہ وہ ایس ایس جی کمانڈو بننا چاہتے تھے۔ اُن کا کہنا ہے کہ جب بھی وہ پیچھے مڑ کر دیکھتےہیں تو انہیں خوشی اور سکون ملتا ہے، انہیں فخر ہوتا ہے کہ وہ مشکلات کےطوفانوں سے گھبرائے نہیں بلکہ کامیاب ہوکر نکلے ہیں۔ ارسلان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک کہاوت بہت پسند ہے ”موم بتی کی طرح بنو، جو خود تو جل جاتی ہے لیکن دوسروں کو روشنی دیتی ہے“۔ ارسلان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی کو بھی اسی کہاوت کے مطابق بنانے کی کوشش کی ہے، انہوں نے اپنی محنت سے دوسروں کے لیے امید کی شمع بننے کی کوشش کی ہے۔